12 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںلاہور میں کرائے کے قاتل نے قتل کا معاوضہ 2 عمرے کے...

لاہور میں کرائے کے قاتل نے قتل کا معاوضہ 2 عمرے کے ٹکٹس لیا


فوٹو فائل

لاہور میں سال 2025 کا پہلا قتل کرائے کے قاتل نے کیا، جس کا معاوضہ دو عمرے کے ٹکٹس تھا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ سبزہ زار میں یکم جنوری کو ریاض نامی شخص کا قتل ہوا تھا، جس کے قتل میں ملوث شوٹر عثمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقتول ریاض کو ہم زلف امتیاز نے جائیداد کے تنازع پر قتل کروایا، امتیاز نے شوٹر کو دو عمرے کے ٹکٹس، موٹرسائیکل اور 30 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کےلیے آیا تھا، واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف کو بھی جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات