28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کیلئے وزارت کی پیشکش بھی کی گئی:...

سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کیلئے وزارت کی پیشکش بھی کی گئی: خرم ذیشان


—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض سینیٹ امیدوار خرم ذیشان نے کہا ہے کہ مجھے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے وزارت کی پیشکش بھی کی گئی، میں نے وزارت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح تک مجھ پر بہت دباؤ ڈالا گیا لیکن اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹا، باقی ساتھیوں کا سینیٹ الیکشن سے دستبرار ہونا ان کی اپنی مرضی ہے۔

خرم ذیشان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی باضمیر ہیں، اُمید ہے مجھے آج ضرور ووٹ دیں گے، سینیٹ نشستوں کی بندر بانٹ نہ ہو اس لیے الیکشن میں کھڑا ہوا ہوں، میری وجہ سے الیکشن ہوئے یہ ہی میری جیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عددی اعتبار سے 5 جنرل نشستیں جیت سکتی تھی، پتہ نہیں کیوں پانچواں امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا، پارٹی کی آفیشل لسٹ میں میرا نام تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے خود سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ناراض سینیٹ امیدوار کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن جیتنا میرا ٹارگٹ نہیں، میں نے بس ثابت قدم رہنا ہے، پارٹی کے بہت ساتھیوں نے مجھے حوصلہ دیا، حق اور سچ کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دوں گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے 5 باغی امیدواروں میں سے 4 نے سینیٹ الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ارشاد حسین نے کہا تھا کہ خرم ذیشان کے سوا باقی تمام ناراض امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات