28 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومقومی خبریںوزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے...

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس


—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان میں سیلاب سے ہوئے جانی اور مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور  عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی کا وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان میں سیلاب سے ہوئے جانی اور مالی نقصان  پر اظہارِ افسوس کیا۔

سکندر مومنی نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کے سیلاب متاثرین کی ہر طرح کی مدد کے لیے حاضر ہے۔

ایرانی اور پاکستانی وزراء داخلہ کی ایرانی صدر کے رواں ماہ 26 جولائی کو دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت ہوئی۔

اس حوالے سے پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ اسلام آباد کے منتظر ہیں۔

ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے حالیہ دورہ ایران پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات