28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومقومی خبریںمیرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا...

میرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا: خرم ذیشان


 

—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض سینیٹ امیدوار خرم ذیشان کا کہنا ہے کہ میرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہار جیت کی بات ہے تو میں جیت چکا ہوں، اشرافیہ بند کمروں میں بندر بانٹ کرتے ہیں اور بلامقابلہ آ جاتے ہیں۔

خرم ذیشان نے کہا کہ اس سے زیادہ اہم وجہ بانی پی ٹی آئی کے دشمنوں سے ہاتھ ملانے سے انکار تھا۔ الیکشن ہوگا، نتیجہ جو بھی ہو، جیت نظریے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے سیکھا ہے کہ آزمائش کے وقت انسان کا اصل کردار سامنے آتا ہے، اپنے اعصاب کو فولاد کردیں، آپ کو ہر دباؤ پر صرف ہنسی ہی آئے گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے 5 باغی امیدواروں میں سے 4 نے سینیٹ الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ارشاد حسین نے کہا تھا کہ خرم ذیشان کے سوا باقی تمام ناراض امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات