لندن کے رائل اوپرا ہاؤس میں اداکار نے اسٹیج پر فلسطین کا پرچم لہرا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپرا ہاؤس لندن میں دکھائے گئے ایک ڈرامے کے اختتام پر تالیوں کی گونج میں شائقین کی داد لیتے اداکاروں میں سے ایک نے فلسطین کا پرچم لہرادیا۔
اداکار کے اس عمل پر وہاں موجود عملے نے پرچم لینے کی کوشش کی جس کے باوجود اداکار پرچم لے کر کھڑا رہا اور شائقین کی تالیاں جاری رہیں۔
اسٹیج پر فلسطین کاپرچم لہراتے اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔