28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں2006ء ممبئی ٹرین دھماکے کے 12 ملزمان بری، عدالت نے فیصلہ سنادیا

2006ء ممبئی ٹرین دھماکے کے 12 ملزمان بری، عدالت نے فیصلہ سنادیا


—فائل فوٹو

ممبئی ہائی کورٹ نے 2006ء میں ٹرین بم دھماکوں کا فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے 2006ء کے ٹرین بم دھماکے کے 12 ملزمان کو بری کر دیا۔

ممبئی ہائی کورٹ نے کہا کہ ممبئی پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ٹرین حملوں کے 11 ملزمان کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔

جولائی 2006ء میں ممبئی ٹرین دھماکوں میں 189 افراد ہلاک اور 827 زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرائل کورٹ نے 2015ء میں 12 ملزمان کو سزا سنائی تھی، ٹرائل کورٹ نے 5 ملزمان کو سزائے موت جبکہ بقیہ کو دیگر سزائیں سنائی تھیں۔

واضح رہے کہ ٹرین بم دھماکوں کے 12 ملزمان میں سے 1 ملزم اپیل کے دوران وفات پا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات