28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوکاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات; 104 اصلاحات منظور

کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات; 104 اصلاحات منظور


ملک میں کاروبار کی آسانی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات کے پیش نظر 104 اصلاحات منظور کرلی گئیں۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کی بدولت  پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بورڈ آف انویسٹمنٹ کی 136 تجاویز میں سے 104 کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس سے 19 ضوابط کا خاتمہ اور کاروبار میں آسانی کی توقعات پیدا ہوئی ہیں۔

بی او آئی اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کی جانب سے وزارتوں کو 90 دن میں اصلاحات مکمل کرنے اورکاروبارکی آسانی کے لیے تیز تر اقدامات کرنے کی مشترکہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ان اقدامات کے تحت ملک میں رجسٹریشنز، لائسنسز، ٹیکس و مالیاتی عمل کے طریقہ کار کو سادہ، جدید اور ڈیجیٹل بنانے کا عمل جاری  ہے۔ اصلاحاتی کمیٹی کی منظوری سے کاروبار کے اخراجات میں کمی اور منظوری کے عمل میں تیزی متوقع ہے۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی)  وزارتوں کی پیشرفت کی نگرانی کرے گا، جس کا مقصد  مقامی اور عالمی کاروباروں کے لیے سازگار ماحول کی کی فراہمی اور اس کی تیاری ہے۔

ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی آسانی اور عالمی مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات