29 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشاہ رخ خان کے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی حقیقت کیا؟

شاہ رخ خان کے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی حقیقت کیا؟


—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی نہیں ہوئے، اس سے متعلق اصل حقیقت سامنے آ گئی۔

چند روز قبل بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق خبریں سامنے آئیں، جنہوں نے مداحوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے اور علاج و آرام کے لیے جلد ہی برطانیہ منتقل ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے یہ بھی بھی کہا گیا تھا کہ شاہ رخ کے زخمی ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ متاثر ہوئی، تاہم ایک بھارتی ٹیلی ویژن کی تازہ رپورٹ نے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایک قریبی ذرائع نے وضاحت کی کہ اگرچہ شاہ رخ خان کو ماضی میں مختلف فلموں کی شوٹنگ کے دوران چوٹیں لگتی رہی ہیں، جن کا اثر کبھی کبھار ظاہر ہو جاتا ہے لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ شاہ رخ خان باقاعدگی سے اپنے علاج اور فزیوتھراپی کے لیے امریکا جاتے رہتے ہیں، وہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکا روانہ ہوئے تھے اور  آخر تک واپسی متوقع ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات