28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومقومی خبریںمخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، اسپیکر کے پی اسمبلی نے...

مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، اسپیکر کے پی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا


—فائل فوٹو

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

بابر سلیم سواتی کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے احکامات غیر قانونی ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے حلف برداری کے معاملے میں آئین سے تجاوز کیا۔ عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کو متعین آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوتا ہے، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کرنا آئینی وقانونی عمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس ملتوی کرنا غیر حاضری یا آئینی فریضہ سے انکار نہیں سمجھا جا سکتا، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گورنر کو حلف کے لیے ہدایات جاری کیں، اس طرح کے اقدامات اداروں کے درمیان اختیارات کے توازن کو بگاڑنے کا باعث بنتے ہیں۔

خط میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے مجھے اپنی صفائی کا موقع نہیں دیا، بغیر عدالتی کارروائی یا درخواست کے عدالتی احکامات جاری کرنا اختیارات سے تجاوز کی واضح مثال ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان حلف نہیں اٹھا سکے تھے، اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اجلاس 24 جولائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا تھا۔

اس معاملے پر اپوزیشن جماعتیں پشاور ہائی کورٹ پہنچیں اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے حلف برداری کے لیے گورنر خیرپختونخوا کو نامزد کیا، جس کے بعد مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ 

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات