28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںماڈل کے ساتھ مبینہ ویڈیو کے بعد عماود وسیم شہ سرخیوں میں

ماڈل کے ساتھ مبینہ ویڈیو کے بعد عماود وسیم شہ سرخیوں میں


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہ سر خیوں میں ہیں لیکن وہ فی الحال خود اس حوالے خاموش ہیں ۔ زیر گردش خبروں کے مطابق ان کے اور اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ ایک ویڈیو میں دعوی کیا گیا گیا ہے کہ لندن میں وہ ایک ماڈل اور انفلوئنسرکے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی وجہ سے جوڑے کے تعلقات میں مبینہ طور پر کشیدگی ہوئی ہے۔ ثانیہ نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے بامعنی پیغام شیئر کیا ، ’عماد وسیم کی اہلیہ‘‘ کا ذکر ہٹا کر صرف اپنے بچوں کا نام لکھ دیا ہے اور عماد وسیم کے ساتھ تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ البتہ، عماد کے اکاؤنٹ پر اب بھی اہلیہ کے ساتھ تصاویر موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات