14 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںجنوبی افریقی بولر کے گیند مارنے پر بابر اعظم برہم

جنوبی افریقی بولر کے گیند مارنے پر بابر اعظم برہم


قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور جنوبی افریقہ کے بولر ویان مولڈر کے درمیان کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران تلخ کلامی ہو گئی۔

ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر ویان مولڈر نے سارا غصہ بابر اعظم کو بال مار کر نکال دیا۔

جب ویان مولڈر نے بال وکٹ کے بجائے وکٹ سے کافی فاصلے پر کھڑے بابر اعظم پر پھینکی تو اس حرکت پر وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے۔

بابر اعظم نے غصے سے ویان مولڈر کو گھورا اور وکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں  بتایا کہ اُنہیں بال کس طرف پھینکنی چاہیے تھی۔

ان دونوں کھلاڑیوں کی درمیان جھگڑا بڑھتا ہوا نظر آیا تو جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ایڈم مارکرم نے آ کر صورتِ حال کو سنبھالا۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان اب بھی 208 رنز کے خسارے میں ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات