آمدن سے زائد اثاثوں اور بدعنوانی پر سابق ناظم امتحانات حیدر آباد مسرور زئی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
حیدرآباد سے نیب کے مطابق تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر آئی ٹی اعجاز شیخ کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ نے چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے نام خط جاری کیا ہے۔
سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ نے چیئرمین تعلیمی بورڈ کو ہدایت کی کہ مسرور زئی اور اعجاز شیخ کا ریکارڈ تحویل میں لیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ چئیرمین بورڈ 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں نیب آفس پیش ہوکر ریکارڈ پیش کریں۔