28 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران اور یورپی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات رواں ہفتے ہوں گے

ایران اور یورپی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات رواں ہفتے ہوں گے


فائل فوٹو

ایران اور 3 یورپی طاقتیں جمعے کو استنبول میں جوہری مذاکرات کریں گی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مذاکرات ایران، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ہوں گے۔

تین یورپی ممالک نے خبردار کیا تھا کہ جوہری مذاکرات کی بحالی میں ناکامی ایران پر عالمی پابندیوں کا باعث بنے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پرانے معاہدے پر واپس نہیں جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے پاس 2015 معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے قانونی، سیاسی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ یورپی ملکوں نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکا کی جارحیت کی حمایت کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات