کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کئی سالوں تک کئی حیثیتوں میں کام کرنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شاہد اسلم کو لاہور میں قومی اکیڈمی میں کوچ ایجوکیشن مقرر کیاگیا ہے۔ وہ ماضی میں بھی منیجر کوچ ایجوکیشن کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ شاہد اسلم نے کہا کہ اب کوچ ایجوکیشن پروگرام کو ری ویمپ کیا جائے گا۔