29 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومغزہ لہو لہوایران یورپی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

ایران یورپی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند



تہران:

ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے اصولی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات چیت برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ ہوں گی جو آئندہ ہفتے متوقع ہے، تاہم اس کے وقت اور مقام پر تاحال غور جاری ہے۔

یہ خبر ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نیوز ایجنسی نے گزشتہ روز باخبر ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری پروگرام پر بات چیت کی بحالی کے لیے اصولی اتفاق ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقام اور تاریخ ابھی طے نہیں ہوئے اور اس پر مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اٹھائی گئی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے اسنیپ بیک میکانزم کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ امریکہ کے ساتھ تعطل کا شکار جوہری مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات معطل ہو گئے تھے۔

ایرانی حکومت اقوام متحدہ کی ممکنہ پابندیوں کی بحالی سے بچنے کے لیے یورپی ممالک سے مذاکرات پر آمادہ ہوئی ہے، تاہم تہران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر کسی بھی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات