28 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومقومی خبریںفاروق ستار ہم پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں:...

فاروق ستار ہم پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں: ارسلان اسلام شیخ


ترجمان سندھ حکومت ارسلان اسلام الدین شیخ—فائل فوٹو

سندھ حکومت کے ترجمان ارسلان اسلام الدین شیخ نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار ہم پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فاروق ستار اُس جماعت سے علیحدگی اختیار کریں جس نے کراچی کو تباہ کیا۔

ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر سعید غنی نے بلدیاتی نظام کو فعال، بااختیار اور شفاف بنایا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعید غنی کا وژن دیانتداری، شفافیت اور کارکردگی پر مبنی ہے، عوامی خدمت، بھائی چارہ، اور اتحاد ہی ہمارا منشور ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات