29 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، لانڈھی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، شہری زخمی

کراچی، لانڈھی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، شہری زخمی



کراچی:

شہر قائد میں لانڈھی کے علاقے فیوچر موڑ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ نجف خان ولد غازی خان کے نام سے ہوئی ہے۔

چھیپا ایمبولینس کے ذریعے زخمی نجف کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نجف خان سے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھینی، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان۔ کی تلاش کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات