گھوٹکی اور کراچی پولیس نے سی پی ایل سی کے ساتھ کچے کے علاقے میں کارروائی کر کے کراچی کے علاقے جیکسن کے رہائشی شعیب کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق مغوی شعیب کو ہنی ٹریپ کے ذریعے 9 جولائی کو اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شعیب کو سوشل میڈیا پرضرورتِ رشتہ کے اشتہار کے ذریعے ہنی ٹریپ کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں محمد شعیب نے بتایا کہ محنت مزدوری کرتا ہوں، پولیس نے 10 روز بعد مجھے بازیاب کرایا، ڈاکو فرار ہو گئے۔