32 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومغزہ لہو لہوپی ٹی آئی کے 5 ناراض امیدواروں میں سے 4 سینیٹ الیکشن...

پی ٹی آئی کے 5 ناراض امیدواروں میں سے 4 سینیٹ الیکشن سے دستبردار



پشاور:

خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کے ارباب شیر علی، مینا خان اور تیمور جھگڑا نے ناراض امیدواروں سے کامیاب مذاکرات کیے جس کے بعد 5 ناراض امیدواروں میں سے 4 نے سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ارشاد حسین نے دستبردار ہو گئے ہیں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست دے دی ہے۔

جبکہ خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار عرفان سلیم اور عائشہ بانو نے بھی الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ  وقاص اورکزئی نے بھی سینیٹ انتحابات سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ عرفان سلیم نے کہا کہ ٹوٹے دل اور آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ سینیٹ الیکشن چھوڑ رہا ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات