32 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار...

کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد



کراچی:

شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں پولیس نے مچھر کالونی سے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کی سربرہی میں ڈاکس پولیس کا کیماڑی مچھر کالونی میں جرائم  پیشہ عناصروں  کے خلاف مبینہ کریک ڈائون کیا گیا۔

جرائم پیشہ عناصر نے پولیس کا گھیرا توڑنے کے لیے فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے موچہ بند ہو کر ملزمان پر جوابی شروع کر دی۔ 

ایس ایس پی کیماڑی کے حکم پر اضافی نفری طلب کر لی گئی پولیس نے ایک گھنٹے تک مبینہ جوابی فائرنگ کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ، گرفتار ملزمان کے مزید ساتھیوں کے تلاش میں سرچنگ کا عمل جاری ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات