32 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومغزہ لہو لہوپنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن، مسلم لیگ ن نے فتح کیلیے حکمت...

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن، مسلم لیگ ن نے فتح کیلیے حکمت عملی بنالی


پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ووٹنگ آج ہوگی، سیٹ جیتنے کیلیے ن لیگ نے حکمت عملی طے کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی پنجاب کی سینیٹ کی خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے حافظ عبد الکریم ، خدیجہ صدیقی ، عبد الستار اور اعجاز حسین آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی جماعتوں، امیدواروں، الیکشن ایجنٹس اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیا ہے۔

کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون یا الیکٹرانک ڈیوائس کے جانا، بیلٹ پیپر کی تصاویر لینا بھی سختی سے ممنوع ہے۔

متن میں لکھا گیا ہے کہ امیدوار یا ان کے حامی کسی سرکاری ملازم یا عہدیدار سے مدد نہیں مانگ سکتے، کوئی سرکاری ملازم یا عہدیدار کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہیں کر سکے گا۔

قواعد و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت اور صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کی مہم میں کسی بھی طرح حصہ نہیں لیں گے اور نا ہی سرکاری املاک کا استعمال کرے گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 10 کے تحت توہین عدالت کا نوٹس لیا جائے گا۔ 

دوسری جانب سینیٹ کی خالی نشست پر کامیابی کیلیے نجی ہوٹل میں مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ایم پی ایز کو ہدایات دیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سینیٹ انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی، تمام اراکین اسمبلی کو کل سینٹ انتخاب میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات