33 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل، 145 ارکان ووٹ...

سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل، 145 ارکان ووٹ دینگے


 

—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، 11 نشستوں کے لیے 145 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

خیبر پختون خوا میں جنرل نشستوں پر حکومت نے 4 جبکہ اپوزیشن نے 3 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر دونوں جانب سے دو دو امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ 

پی ٹی آئی نے جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نورالحق قادری جبکہ خواتین کی نشست پر روبینہ ناز اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم سواتی کو میدان میں اتارا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، پی پی پی کے طلحہٰ محمود اور جے یو آئی ف کے عطاء الحق درویش قسمت آزمائی کر رہے ہیں جبکہ خواتین کی نشست پر پی پی پی کی روبینہ خالد اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی ف کے دلاور خان امیداور ہیں۔

اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن کو 53 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

جنرل نشست پر 1 سینیٹر منتخب کرنے کے لیے 19 ووٹ درکار ہیں جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشست جیتنے کے لیے 49، 49 ووٹوں کی ضرورت ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کو تیسری جنرل نشست جیتنے کے لیے 4 مزید ووٹ درکار ہوں گے۔

سینیٹ انتخابات میں جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں پر 12 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے عرفان سلیم، عائشہ بانو سمیت 5 ناراض امیدوار بھی شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات