حیدرآباد میں صبح ہونے والی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
مکی شاہ، روڈ خواجہ غریب نواز پل، اسٹیشن روڈ، گلشن حالی روڈ، قدم گاہ روڈ پر پانی جمع ہوگیا۔
اس کے علاوہ، ٹھنڈی سڑک، میمن محلہ، پریٹ آباد، لطیف آباد اور قاسم آباد کے نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہوگیا۔
حیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 10 فیڈر بند ہیں اور متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہے۔