35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل فوج کی فائرنگ سے امداد کیلئے آئے 32 فلسطینی شہید

اسرائیل فوج کی فائرنگ سے امداد کیلئے آئے 32 فلسطینی شہید


—فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی فوج نے امداد کے انتظار میں موجود 32 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ میں رفح اور خان یونس میں امداد پہچانے والے 2 مراکز کے قریب اسرائیلی افواج نے 32 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے مراکز کے ارد گرد فائرنگ کے اس واقعے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

 ایک عینی شاہد نے واقعے کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے انداز سے لگ رہا تھا کہ وہ لوگوں کو مارنے کی نیت سے ہی گولیاں برسا رہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ صرف محتاط رکھنے کے لیے کی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات