35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومغزہ لہو لہو20 برس تک لڑکی بن کر بھارت رہنے والا بنگلادیشی شہری عبدالکلام...

20 برس تک لڑکی بن کر بھارت رہنے والا بنگلادیشی شہری عبدالکلام گرفتار 


نئی دہلی: بھارت میں کئی سال تک ٹرانسجینڈر خاتون ’نیہا‘ کے نام سے زندگی گزارنے والا بنگلادیشی شہری عبدالکلام گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عبدالکلام 10 سال کی عمر میں بنگلادیش سے بھارت آیا اور ابتدائی طور پر ممبئی میں 20 سال تک رہا۔ بعدازاں وہ بھوپال منتقل ہوا جہاں اس نے خود کو ایک ٹرانسجینڈر خاتون “نیہا” کے طور پر رجسٹر کروایا اور مقامی خواجہ سرا کمیونٹی کا حصہ بھی بن گیا۔

عبدالکلام نے خود کو بھارتی شہری ظاہر کرتے ہوئے راشن کارڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ جیسے اہم قانونی دستاویزات بھی حاصل کر لیے۔ پولیس کے مطابق اس نے بھارتی پاسپورٹ پر بنگلا دیش کے کئی سفر بھی کیے اور اس دوران کبھی بھی شک ظاہر نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق عبدالکلام کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس پر غیر قانونی داخلہ، جعلی دستاویزات بنانے، اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات