35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوراول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، آج اسپل وے کھولے جائیں...

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، آج اسپل وے کھولے جائیں گے، شہریوں کے لیے الرٹ جاری



اسلام آباد:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر حکام نے آج اسپل وے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی شہریوں کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح 1748 ایکڑ فٹ تک پہنچ چکی ہے، جو معمول سے زیادہ ہے۔

حکام کے مطابق اسپل وے کھولنے کے بعد پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک لائی جائے گی تاکہ پانی کے اضافی دباؤ کو کم کیا جا سکے، اسپل وے تقریباً پانچ گھنٹے کے لیے کھولے جائیں گے۔

راول ڈیم اور اس کے ملحقہ علاقے کورنگ نالہ اور دریائے سواں میں نہانے، مچھلی پکڑنے اور پانی کے قریب جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دونوں شہروں کے ڈپٹی کمشنرز نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ تیراکی کرنے یا پانی میں داخل ہونے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں حساس مقامات پر تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی جا سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات