35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومقومی خبریںطالبہ راولپنڈی سے جھنگ اپنے گھر نہ پہنچ سکی، لاش مل گئی

طالبہ راولپنڈی سے جھنگ اپنے گھر نہ پہنچ سکی، لاش مل گئی


—علامتی تصویر

جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر سڑک کنارے سے 19 سالہ طالبہ کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں زیرِ تعلیم تھی اور ہفتہ وار چھٹی پر گھر واپس آ رہی تھی تاہم گھر نہ پہنچ سکی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ چک نمبر 232 ج ب کی رہائشی 19 سالہ کنزیٰ بس کے ذریعے گھر آ رہی تھی اور اسی دوران اہلِ خانہ کے ساتھ بھی رابطے میں تھی لیکن چنیوٹ روڈ پر موڑ کے قریب مردہ حالت میں ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کنزیٰ کے بیگز بھی لاش کے قریب سے ملے ہیں جبکہ لاش کے قریب سے رکشہ کے ٹائر کے نشانات ملے ہیں۔

پولیس کی جانب سے بس اور رکشہ کو ٹریس کیا جا رہا ہے، لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات