کراچی (نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقے میں ایک بس حادثے میں 21افراد جاں بحق اور 34زخمی ہوگئے۔ سرکاری میڈیا نے صوبہ فارس کی ایمرجنسی تنظیم کے سربراہ مسعود عابد کے حوالے سےبتایا کہ یہ حادثہ ہفتے کے روز شیراز کے جنوب میں پیش آیا۔جس میں 21افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔