33 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹتیلگو اداکار فِش وینکٹ 53 سال کی عمر میں چل بسے

تیلگو اداکار فِش وینکٹ 53 سال کی عمر میں چل بسے


تیلوگو اداکار فِش وینکٹ 53 سال کی عمر میں چل بسے—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

تیلوگو اداکار فِش وینکٹ 53 سال کی عمر میں گردے کی بیماری کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فِش وینکٹ کا اصل نام وینکٹ راج تھا، وہ گردے فیل ہونے کے بعد حال ہی میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

تجربہ کار اداکار و کامیڈین فِش وینکٹ عرف وینکٹ راج گزشتہ روز گردے ناکارہ ہونے کے بعد حالت بگڑنے پر حیدر آباد کے اسپتال میں داخل ہوئے تھے، انہیں گردے کی پیوند کاری کی ضرورت تھی تاہم وہ اس سے قبل ہی چل بسے۔

رواں ماہ کے شروع میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں وینکٹ کی بیٹی سراوانتھی نے بتایا تھا کہ ڈیڈی کی طبیعت بالکل ٹھیک نہیں، وہ بہت تشویش ناک حالت میں ہیں اور ان کے گردوں کی پیوند کاری پر کم از کم 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے آخری دنوں میں معاشی حالات درست نہیں تھے جس کی وجہ سے وہ گردے کا ٹرانسپلانٹ کرانے سے قاصر تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات