30 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومقومی خبریںسیاست میں دولت کا استعمال روکنا چاہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم...

سیاست میں دولت کا استعمال روکنا چاہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی : فائل فوٹو 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سیاست میں دولت کا استعمال روکنا چاہتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے 3 روز پہلے ہی سیاست میں دولت استعمال کرنے کا روکنے کا کہہ دیا تھا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کو مل کر 11 نشستوں کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی نے  کے پی میں سینیٹ الیکشن کے لیے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناراض ارکان پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں، اب کے پی اسمبلی میں حکومت اپوزیشن سے مل کر ناراض ارکان سے مقابلہ کرے گی۔

سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار طلحہ محمود نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار تک پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار دستبردار نہیں ہوئے تو حکومت اور اپوزیشن مل کر الیکشن لڑیں گے۔ 

طلحہ محمود نے کہا کہ فیصلہ جس اجلاس میں ہوا اس میں علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نے معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے، حکومت کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کاغذات واپس نہ لینے پر ناراض ارکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات