30 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومقومی خبریںکراچی میں ایئرپورٹ کے باہر غیر ملکیوں کو پولیس وردی پہن کر...

کراچی میں ایئرپورٹ کے باہر غیر ملکیوں کو پولیس وردی پہن کر لوٹنے والے گروہ کا انکشاف


فائل فوٹو 

کراچی میں ایئرپورٹ کے باہر غیر ملکیوں کو پولیس وردی پہن کر لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے تین افراد کی گزشتہ روز گرفتاری ہوئی تھی، اس معاملے پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) گلشن اقبال احمد میمن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ  ملزمان غیر ملکیوں کو دستاویزات چیک کرنے کے بہانے روکتے، ملزمان دستاویزات چیک کرنے کے بہانے غیر ملکیوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

احمد میمن نے کہا کہ ملزمان کا گروہ ایئرپورٹ سے نکلنے والے غیر ملکی مسافروں سے بھی لوٹ مار کرتا تھا، ملزمان وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہو جاتے تھے، ملزمان کے قبضے سے پاکستانی شناختی کارڈ اور غیر ملکی کریڈٹ کارڈ بھی ملے ہیں۔

ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں بھی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات