نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ایک ہی جہاز میں برطانیہ روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے پرواز بھرنے والے برطانوی ایئرلائن کی پرواز بی اے 2160 سے دو اہم شخصیات وفاقی دارالحکومت سے برطانیہ روانہ ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق طیارے میں شیخ رشید احمد اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سوار ہیں اور دونوں لندن روانہ ہوئے ہیں۔
دونوں شخصیات ایک ہی جہاز میں سوار ہیں تاہم ملاقات ہونے کا کوئی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ دونوں شخصیات اپنی اپنی مصروفیات کے باعث برطانیہ روانہ ہوئی ہیں۔