29 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومقومی خبریںاسپیکر پنجاب اسمبلی نے 26 اپوزیشن ایم پی ایز کیخلاف نااہلی ریفرنس...

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 26 اپوزیشن ایم پی ایز کیخلاف نااہلی ریفرنس بھیجنے کی درخواستیں مسترد کردیں


اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان  نے 26 اپوزیشن ارکان اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس بھیجنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

حکومت اور اپوزیشن کے کامیاب مذاکرات کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو نااہل کرنے کی حکومتی ارکان کی درخواستیں مسترد کردیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ درخواستوں کو الیکشن کمیشن بھیجنا آئینی ڈھانچے کو کمزور کر سکتا ہے، خلاف ورزیوں کو پہلے کسی مجاز عدالت یا ٹریبونل میں ثابت کرنا ضروری ہے، درخوست گزار مجاز عدالت سے فیصلہ حاصل کرنے کے بعد دوبارہ اسپیکر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

 3حکومتی ارکان نےبجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی پر یہ درخواستیں دی تھیں، درخواست گزاروں نے پاناما کیس اور آئین کے آرٹیکل 199 اور 184-3 کے ذریعے کیے گئے دیگر فیصلوں کا حوالہ دیا تھا اور آئینی حلف سمیت قانونی و آئینی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے تھے۔

درخواست گزاروں نے نواز شریف کیس کا حوالہ دیتے ہوئے اسپیکر کی رولنگ کی خلاف ورزی اور آئینی حلف کی اہلیت پر بھی سوال اُٹھایا تھا اور پاناما کیس میں غیر جمہوری عدالتی فیصلوں کا ذکر بھی کیا تھا۔

اسپیکر نے لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 58, 62 اور 63 کو غیر جمہوری قوتوں نے استعمال کیا، ماضی میں ان شقوں کے استعمال سے منتخب نمائندوں کو حق نمائندگی سے محروم کیا جاتا رہا، اسپیکر ڈاکیا نہیں کہ ارکان کی نااہلی کی درخواست آئے اور وہ اسے الیکشن کمیشن بھیج دے، درخواستوں پر فیصلہ ہوتا تو یہ ایوان میں آزادی اظہار رائے کو ختم کر دیتا۔ 

عدالتی فیصلے کے بعد فیصلہ کر سکیں گے کہ نااہلی بنتی ہے یا نہیں؟ اور معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنا چاہیے یا نہیں؟ عوامی نمائندے کو نااہل کرنا عوام کو حق نمائندگی سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات