30 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومقومی خبریںپنک، گرین بسوں میں اضافے کا منصوبہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ بسوں کی خریداری...

پنک، گرین بسوں میں اضافے کا منصوبہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ بسوں کی خریداری کیلئے بیرون ملک چلے گئے


—فائل فوٹو 

کوئٹہ کی خواتین کو بہتر سفری سہولت کی فراہمی کے لیے پنک بس اور شہریوں کے لیے گرین بسوں میں اضافے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بلوچستان کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ بسوں کی خریداری کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔

بلوچستان حکومت نے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں کوئٹہ کے شہریوں کے لیے گرین بس منصوبے میں چار مزید بسوں کے اضافے اور خواتین مسافروں کے لیے چار پنک بسوں کی خریداری کا اعلان کیا تھا مگر ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

 اسی سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ بسوں کی خریداری کے لیے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق امید ہے کہ ایک ماہ تک پنک اور گرین بسیں کوئٹہ پہنچ جائیں گی۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں چلنے والی 8 گرین بسوں میں روزانہ آٹھ ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات