ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے مظفر گڑھ علی پور میں کارروائی کی جس میں کچا ڈکیٹ گینگ کے 5 کارندوں نے چھینے گئے 100جانوروں سمیت سرنڈر کردیا۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں قلندر بوسن، اللّٰہ نواز بوسن، شہزاد بوسن، فیض رسول بوسن، ساجد بوسن شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ پولیس کے ساتھ ایک ہفتہ مقابلے کے بعد کچا گینگ نے ہتھیار ڈالے، ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں پر دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مظفر گڑھ نے بازیاب 100مویشی اصل مالکان کے حوالے کردیے، آئی جی پنجاب نے کریمنلز کے خلاف کامیابی پر مظفر گڑھ پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 7 جولائی کو موضع لنگر واہ سے کچے کے ڈاکو 200 مویشی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔