پاکستان کے محمد حسنین اختر نے آئی بی ایس ایف عالمی انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ قومی کیوئسٹ نے ویلز کے ریئلی پاولے کو یکطرفہ مقابلے میں سے0-4 سے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کیا۔
بحرین کے دارالحکومت مناما سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں 16 سالہ حسنین اختر نے بہترین کھیل پیش کیا اور حریف کو جیتنے کا کوئی موقعہ نہ دیا اورکوئی فریم ہارے بغیر0-4 سے فتح اپنے نام کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حسنین اختر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسنین اختر نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، یہ کامیابی محنت، عزم اور لگن کا نتیجہ ہے، نوجوانوں کی صلاحیتیں ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات جاری رکھے گی، حسنین اختر جیسے نوجوان ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔