28 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومتجارتی خبریںوزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب امریکا میں تجارتی معاہدے کیلئے سرگرم، امریکی جریدہ

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب امریکا میں تجارتی معاہدے کیلئے سرگرم، امریکی جریدہ


وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب امریکا میں تجارتی معاہدے کے لیے سرگرم ہو گئے۔

اس بات کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ محمد اورنگزیب چاہتے ہیں کہ اگست کی ڈیڈ لائن سے قبل واشنگٹن کے مطالبات پر بات چیت کی جا سکے، اس سے پہلے پاکستانی وفد کو امریکا کی جانب سے ایک مفصل فہرست فراہم کی گئی تھی۔

امریکی جریدے کے مطابق فہرست میں پاکستان سے تجارتی معاہدے کی شرائط پوری کرنے پر زور دیا گیا، پاکستان پر اپنے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں میں کمی کرنے پر زور دیا گیا، وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ تجارتی مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکی جریدے نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ عائد کیے گئے ٹیرف سے ریلیف حاصل کیا جا سکے، پاکستان جولائی کے اوائل میں معاہدہ مکمل کرنے کی توقع رکھتا تھا، پاک امریکا تجارتی مذاکرات کی رفتار توقع سے سست رہی۔

امریکی جریدے نے بتایا ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں، یہ بہتر تعلقات ایک طویل سفارتی سرد مہری کے بعد رونما ہوئے ہیں۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس میں غیر معمولی خیر مقدم کیا، اس کے بعد پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی۔

امریکی جریدے کے مطابق پاکستان اس وقت کرپٹو انڈسٹری کے لیے نرم رویہ اپنا رہا ہے، پاکستان نے اپریل میں ٹرمپ خاندان کی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، آرمی چیف کے دورے کے بعد تجارتی مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہے جو تقریباً 3 ارب ڈالرز ہے، پاکستان 29 فیصد کے ٹیرف سے چھوٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی جریدے نے بتایا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا چین کے بعد امریکی کپاس کا دوسرا سب سے بڑا خریدار ہے، پاکستان نے امریکا سے کپاس اور سویابین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش بھی کی ہے، امریکا پاکستان کی برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات