28 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومقومی خبریںایبے گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری پاکستان کی انسداد...

ایبے گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کامیابی ہے، دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایبے گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کامیابی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کرتا ہے، زیرو ٹالرنس اور عالمی تعاون انسداد دہشتگردی پالیسی کی بنیاد ہیں، پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن ریاست ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے، عالمی امن کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، ایبے گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ شریف اللّٰہ کی گرفتاری پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کامیابی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کی تحقیقات تا حال نا مکمل ہیں، یہ واقعہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطے میں پیش آیا، لشکر طیبہ جیسے کالعدم گروہ سے جوڑنے کی بھارتی کوشش زمینی حقائق کے منافی ہے،  پاکستان نے کالعدم تنظیموں کو مؤثر طور پر ختم کیا، قیادت کو گرفتار کیا گیا، مقدمات چلائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت ایسے معاملات کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے استعمال کرتا ہے، بھارت اپنی انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈے کرتا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف بے مثال قربانیاں دیں، مؤثر اقدامات سے عالمی امن میں اہم کردار ادا کیا۔

عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ دہشتگردی کے خلاف غیر جانبدار اور اجتماعی کوششیں کی جائیں، بلوچ لبریشن آرمی کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو بھی دہشتگرد قرار دیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات