28 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس ہوگیا، اسٹیٹ بینک

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس ہوگیا، اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس ہوگیا۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال خسارے میں رہنے کے بعد مالی سال 2025 میں سرپلس رہا۔ 

گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب 10 کروڑ سر پلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2010-2011 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس تھا جبکہ جون 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔

اسی طرح  جون 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 50 کروڑ ڈالر تھا جبکہ مالی سال 2023-24 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات