29 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشرارتی کچھوے نے گھر میں آگ لگا دی

شرارتی کچھوے نے گھر میں آگ لگا دی


—تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

شرارتی کچھوے نے گھر میں آگ لگا دی، فائر بریگیڈ نے کچھوے اور اس کے ساتھ موجود پالتو کتے کو بچا لیا۔

جنوبی لندن کے علاقے مِٹچم میں ایک حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، ایک شرارتی کچھوے نے اپنے ہی گھر میں آگ لگا دی، خوش قسمتی سے فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر ناصرف آگ پر قابو پایا بلکہ گھر میں موجود دونوں پالتو جانوروں کچھوے اور ایک کتے کو بحفاظت بچا لیا۔

لندن فائر بریگیڈ کے مطابق کچھوا اپنے ٹینک میں نصب حرارت دینے والے لیمپ کو ٹکر مار کر گرا بیٹھا، جس سے نیچے رکھی گئی خشک گھاس میں آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع صبح 11:40 بجے ملی اور 12:22 بجے تک فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو بتایا گیا کہ اندر دو پالتو جانور موجود تھے جنہیں تلاش کے بعد محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا، کتا سیڑھیوں کے نیچے چھپا ہوا تھا، جبکہ کچھوا اپنے ٹینک کے قریب ہی موجود تھا۔

مالک نے جانوروں کو محفوظ دیکھ کر فائر بریگیڈ کا شکریہ ادا کیا، فائر بریگیڈ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ہمیں یاد دہانی کرواتا ہے کہ حرارتی آلات کو استعمال کرتے وقت خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات