29 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین میں جدید تیز رفتار ٹرین کا کامیاب تجربہ، رفتار طیاروں سے...

چین میں جدید تیز رفتار ٹرین کا کامیاب تجربہ، رفتار طیاروں سے بھی زیادہ


— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چین میں جدید تیز رفتار ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ چین میں بننے والی نئی میگلیو (مقناطیسی) ریل گاڑی رفتار میں بہت سے مسافر طیاروں سے بہتر ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین نے ہوبی صوبے 1 اعشاریہ1 ٹن وزنی میگلیو ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا جس میں اس ٹرین نے 404 میل فی گھنٹہ کی رفتار صرف 7 سیکنڈز میں حاصل کرلی۔ یہ ٹرین زمین سے 1968 فٹ اونچے ٹریک پر اپنا سفر طے کرتی ہے۔

یہ ٹرین ہوبی صوبے میں موجود ڈونگہو لیبارٹری نے تیار کی ہے۔

گزشتہ ماہ جون میں ہونے والے ٹرائلز میں اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹرین نے 600 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی یہ ٹرین بہت جلد چینی ریل نیٹورک کا حصہ بن جائے گی۔

چین کی اس ٹرین کا مقابلہ اگر کسی عام مسافر طیارے کے ساتھ کیا جائے تو عام طور پر مسافر طیارے 547 سے 575 میل گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہیں، جبکہ چین میں بننے والی یہ نئی ٹرین اس کے مقابلے کہیں زیادہ تیز ہے۔

اس وقت چین، جاپان اور جنوبی کوریا وہ ممالک ہیں جہاں میگلیو ٹیکنالوجی سے آراستہ ریل گاڑیاں استعمال ہو رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات