29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومتعلیم اور صحتپاکستان میں HIV سے ہونیوالی اموات میں 400 فیصد اضافہ

پاکستان میں HIV سے ہونیوالی اموات میں 400 فیصد اضافہ


— فائل فوٹو 

پاکستان میں 5 سالوں کے دوران میں ایچ آئی وی سے ہونیوالی اموات میں 400 فیصد اضافہ ہوگیا۔

گلوبل فنڈ آڈٹ کی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ پاکستان میں ایچ آئی وی کے نئے کیسز کی تعداد میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کے ہیلتھ پروگرام کی ناکامی کی بڑی وجہ غفلت اور سنگین بدانتظامی کو قرار دیا گیا ہے۔

دی نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا جیسے امراض پر قابو پانے کے لیے 2003ء سے اب تک پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر سے زائد امداد ملی جس میں صرف گزشتہ گرانٹ سائیکل میں تقریباً نصف ارب ڈالر شامل ہیں۔ 

لیکن اِن امراض کے خلاف کوششیں ناکارہ طرزِ حکمرانی، کمزور خریداری کے نظام اور مالی بےضابطگیوں کے باعث شدید متاثر ہو رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات