29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومخاص رپورٹمِلکی وے کے گرد 100 یتیم کہکشاؤں کی ممکنہ موجودگی کا انکشاف

مِلکی وے کے گرد 100 یتیم کہکشاؤں کی ممکنہ موجودگی کا انکشاف


—فائل فوٹو

ماہرینِ فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ ملکی وے کے گرد تقریباً 100 ایسی چھپی ہوئی کہکشائیں گردش کر سکتی ہیں جو اب تک جدید ترین آلات سے بھی نظروں سے اوجھل رہی ہیں۔ 

ان مدھم اور دھندلی کہکشاؤں کو سادہ الفاظ میں یتیم کہکشائیں (Orphan Galaxies) کا نام دیا گیا ہے۔

یہ انقلابی تحقیق ڈرہم یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ برائے کمپیوٹیشنل کاسمولوجی کے ماہرین نے پیش کی، جنہوں نے انتہائی جدید سپر کمپیوٹر سمولیشنز اور ریاضیاتی ماڈلز کے امتزاج سے یہ نتیجہ اخذ کیا۔

تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر ایزابیل سانتوس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ملکی وے کے گرد تقریباً 60 تصدیق شدہ سیٹلائٹ کہکشائیں ہیں، مگر ہمارا خیال ہے کہ درجنوں مزید کم روشنی والی کہکشائیں بھی قریب ہی گردش کر رہی ہیں جو ابھی تک دریافت نہیں ہو سکیں۔

اس نظریے کے مطابق کہکشائیں ڈارک میٹر کے بڑے جھرمٹوں (Halos) کے گرد بنتی ہیں، کائنات کا صرف 5 فیصد عام مادی اجزاء پر مشتمل ہے، جبکہ 25 فیصد ڈارک میٹر اور 70 فیصد ڈارک انرجی پر مشتمل ہے، یہ چھپی ہوئی کہکشائیں اس ماڈل میں موجود خلا کو پُر کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر موجودہ دوربینیں ان کہکشاؤں کا مشاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ کائناتی ساخت اور کہکشاؤں کی تشکیل سے متعلق موجودہ ماڈل کو مزید مستحکم کر دے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات