30 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپوپ لیو اور صدر ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماؤں کی شدید مذمت

پوپ لیو اور صدر ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماؤں کی شدید مذمت


—فائل فوٹو 

غزہ میں گرجا گھر کو نشانہ بنانے پر پوپ لیو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نتین یاہو کے دفتر نے گرجا گھر پر حملے کو قابلِ افسوس قرار دیا، حملے کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج نے غزہ میں تاریخی گرجا گھر پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور پادری سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امداد کے منتظر درجنوں فلسطینیوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات