کراچی کی احتساب عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کے 14 مقدمات سے بری کر دیا۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے احتساب عدالت کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے انصاف کیا، یوسف رضا گیلانی کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹڈاپ کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز 2009ء میں ہوا تھا جبکہ ایف آئی اے نے مقدمات کا اندراج 2013ء میں کیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی کو 2015ء میں مقدمات کے حتمی چالان میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔
ملزمان کے خلاف بوگس کمپنیاں بنا کر فریٹ سبسڈی کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت رواں ماہ کے آغاز میں ٹڈاپ کرپشن کیس کے 9 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو پہلے ہی بری کر چکی ہے۔