30 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومتعلیم اور صحتچائے کیساتھ بسکٹ کھانا مضرِ صحت کیوں ہے؟

چائے کیساتھ بسکٹ کھانا مضرِ صحت کیوں ہے؟


— فائل فوٹو 

صبح اور شام کے وقت اکثر لوگ چائے کے ساتھ بسکٹ کھانا بہت پسند کرتے ہیں لیکن اس عادت کے صحت پر اثرات سے ناواقف ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق چائے کے ساتھ بسکٹ کھانے سے خون میں شوگر کی سطح خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے جو ذیابطیس، وزن میں اضافے اور ہاضمے کے خرابی جیسے سنگین مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

وزن میں اضافہ

تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ایک سادہ بسکٹ میں تقریباً 40 کیلوریز ہوتی ہیں اور کریم یا چاکلیٹ والے بسکٹ میں 100 سے 150 کیلوریز ہوتی ہیں جو موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق بسکٹس کو جب چائے میں ڈبو کر کھایا جائے تو ان میں موجود میدہ اور چینی جسم میں نہایت تیزی سے گلوکوز کی مقدار کو بڑھاتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا ہے کہ یہ عمل انسولین کے اچانک اخراج کو متحرک کرتا ہے جس کے نتیجے میں نا صرف جسم میں توانائی کی سطح میں غیر متوازن اتار چڑھاؤ آتا ہے بلکہ کچھ دیر بعد دوبارہ بھوک بھی محسوس ہونے لگتی ہے۔

نظامِ ہضم پر منفی اثرات

علاوہ ازیں، میدے سے بنے بسکٹ تیزابیت، قبض اور دیگر مسائل کو بھی جنم دے سکتے ہیں۔

متبادل کی تجاویز

ماہرینِ صحت کے مطابق چائے بذاتِ خود نقصان دہ نہیں بلکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور کیفین کا اچھا ذریعہ ہے لیکن جب اس میں چینی یا کریم والا دودھ ملایا جائے اور ساتھ میٹھے بسکٹ ڈبو کر کھائے جائیں تو یہ ایک غیر صحت مند مجموعہ بن جاتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت اور خالی پیٹ چائے کے ساتھ بسکٹ کھانے سے پرہیز کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے جسم میں انسولین کی سطح غیر ضروری طور پر بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق چائے بسکٹ دوپہر اور رات کے کھانے کے درمیان میں کھانا بہتر ہے۔

ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ ممکن ہو تو بسکٹ گھر میں بنائیں اور بسکٹ بناتے ہوئے میدے کے بجائے آٹے کا استعمال کریں اور چینی سے پرہیز کریں اور اگر بسکٹ میٹھے کھانا چاہتے ہیں تو چائے میں چینی کا استعمال نہ کریں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق چائے اور بسکٹ کا امتزاج خوش ذائقہ ضرور ہے لیکن اگر اس عادت میں اعتدال نہ رکھا جائے تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ بن سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات