مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور بڑا قدم سامنے آیا ہے، اوپن اے آئی OPEN AI نے اپنے مشہور چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے لیے ایک نئی خصوصیت متعارف کروادی، جو صارفین کی طرف سے سوچنے اور عمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ اپڈیٹ جدید ایجنٹ موڈ کا حصہ ہے جو چیٹ جی پی ٹی کو ایک ورچوئل اسسٹنٹ سے مکمل ڈیجیٹل معاون بنا دیتا ہے۔
اوپن اے کے مطابق اب چیٹ جی پی ٹی کو ایسے پیچیدہ اور عملی کام سونپے جا سکتے ہیں جیسے کہ کیلنڈر کے مطابق آنے والی کلائنٹ میٹنگز پر بریفنگ دینا، چار افراد کے لیے جاپانی ناشتہ پلان کرنا اور اس کے اجزاء کو آن لائن خریدنا۔
یہ نئی صلاحیت اوپن اے آئی کے آپریٹر اور ڈیپ ری سرچ ٹولز کی طاقت کو یکجا کرتی ہے، آپریٹر انٹرنیٹ براؤز کرتا ہے جبکہ ڈیپ ری سرچ آن لائن مواد کا تجزیہ کر کے رپورٹس وغیرہ تیار کرتا ہے۔
یہ نئی خصوصیت فی الحال صرف پرو، پلس اور ٹیم صارفین کے لیے دستیاب ہے، یہ اپڈیٹ اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ کو گوگل جیمنائی اور ایپل سری جیسے دیگر اے آئی معاونین سے مقابلے میں مزید آگے لے جاتی ہے۔
اوپن اے آئی نے اپنے بلاگ میں تسلیم کیا ہے کہ اس نئی صلاحیت کے ساتھ کچھ خامیاں بھی موجود ہیں جیسے کہ ماڈل کو محدود ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے، حساس کام جیسے بینک ٹرانسفر، ماڈل خود انجام نہیں دے سکتا، ای میل جیسے اقدامات کے لیے صارف کی منظوری درکار ہوگی۔