30 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومغزہ لہو لہویونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا دورہ

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا دورہ



لاہور:

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے لاہور گیریژن، آرمی میوزیم اور جناح گیلری کا تعلیمی دورہ کیا۔

طلبہ نے فوجی یونٹ میں مختلف ہتھیاروں اور جنگی سازو سامان کا مشاہدہ کیا، جی او سی لاہور میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی اور طلبہ کے مختلف سوالات کے جامع اور موثر جوابات دیے۔

اس موقع پر طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عوام اور فوج کے درمیان فاصلے کا تاثر پایا جاتا ہے، اس نشست کے بعد محسوس ہوا کہ یہ تاثر مصنوعی ہے، فوج کے لوگ ہم سے ہیں اور ہمارا حصہ ہیں۔

طالب علموں نے کہا کہ جی او سی لاہور نے ہمارے سوالات کے مدلل جوابات دیے اور مؤثر بریفنگ دی، آج کا سیشن انتہائی کامیاب رہا، آج ہمیں پاکستان اور پاک فوج کی تاریخ جاننے کا موقع ملا, طالبہ آزادی کے ہیروز کے بارے میں جاننے کا موقع ملا اور یہ بھی سیکھا کہ کن مشکل حالات میں ہمارا ملک آزاد ہوا تھا۔

طالب علموں کا کہنا تھا کہ یہ پاک فوج کا نہایت عمدہ، طویل اور یادگار سیشن تھا، ہم  آج کے سیشن کے لیے پاک فوج کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ ہمارا پیارا وطن قیامت تک سلامت رہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات