31 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوسندھ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ،  اہلِ کراچی کے لیے...

سندھ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ،  اہلِ کراچی کے لیے بھی اچھی خبر



کراچی:

سندھ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جب کہ کراچی والوں کے لیے بھی محکمہ موسمیات نے اچھی خبر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جس کا آغاز دادو سے ہوگا۔

دریں اثنا ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل کل سے داخل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔

اُدھر جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی آئندہ دنوں کے دوران مزید بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جہاں بارش کے باعث نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

پنجاب میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں بڑی تباہی ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔  صوبے بھر میں مختلف حادثات، چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات کے باعث درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ سیکڑوں شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ بالخصوص نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے بچا جا سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات