پاکستان اسٹاک ایکچینج میں ایک اور سنگ میل عبور ہوگیا، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز تاریخی تیزی کے باعث ایک لاکھ 40 ہزار کی سطح عبور ہوگئی۔
بازار حصص میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے باعث زبردست تیزی کا تسلسل جاری ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں ایک ہزار 773 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 439 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 585 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 665 کی سطح پر بند ہوا تھا۔